کراچی(سی پی پی) جدہ سے کوئٹہ کی کنکٹنگ فلائٹ نہ ملنے پر حاجیوں نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا جس کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے حجاج کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا جہاں سے انہیں شاہین ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کوئٹہ لے جانا تھا۔تاہم طویل انتظار کے بعد بھی کنکٹنگ
فلائٹ نہ ملنے پر حاجیوں نے احتجاج شروع کردیا جس کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔حجاج کا کہنا ہے کہ شاہین ایئر لائن انتظامیہ انہیں بذریعہ پرواز کوئٹہ لے جانے کے بجائے بسوں سے کوئٹہ جانے کا کہہ رہی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کے مسافروں کو صرف جدہ سے کراچی لانے کا معاہدہ کیا تھا، کراچی سے کوئٹہ کا انتظام نجی ائیر لائن کو خود ہی کرنا ہے۔