جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

میٹرو اورنج لائن ٹرین لاہورکیلئے صرف چین سے کتنے ارب ڈالر کا قرضہ لیاگیا؟یہ منصوبہ کتنے طویل عرصے تک مکمل نہیں ہوسکتا؟ سپریم کورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے سے قبل رازداری کی خلاف ورزی کرنے سے روک دیا اور کہا ہے کہ نیب کو کسی شہری کی بے عزتی نہیں کرنے دیں گے۔ جمعرات کو چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران زیڈ کے بی کمپنی کے وکیل نعیم بخاری نے چینی نمائندوں کی جانب سے عدالت میں واضح بیان دیتے ہوئے کہا کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین جولائی 2019 سے قبل نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پیسے ملیں یا نہ ملیں منصوبہ مکمل ہو گا۔دوران سماعت زیڈ کے بی اور رائل کمپنی کے وکیل کی نیب کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی شکایت کی گئی اور کہا گیا کہ ہماری درخواست ہے اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل تک نیب کو کارروائی سے روکا جائے۔نعیم بخاری نے کہا کہ اس وقت میرے موکل خوفزدہ ہیں۔چیف جسٹس نے کہا نیب کو سنے بغیر ہم فیصلہ نہیں کرسکتے۔چیف جسٹس نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم پراسیکیوٹر جنرل نیب کو چیمبر میں بلا کر سن لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مجموعی طور پر کہہ دیتے ہیں کسی کو ہراساں نہ کیا جائے، نیب کو کسی شہری کی بے عزتی کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے سے قبل خبریں لیک کرنا نامناسب ہے، اگر اب نیب کی جانب سے رازداری کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کا ذمہ دار تفتیشی ہو گا۔چیف جسٹس نے کہاکہ بیوروکریسی اور اداروں کے افراد کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عدالت نے مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اورنج لائن سبطین علی کو کیس میں فوکل پرسن مقرر کر دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایم ڈی اورنج ٹرین کسی بھی دشواری ک صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سربراہ اورنج لائن پراجیکٹ سبطین فیصل عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

سبطین فیصل نے عدالت کو بتایا تھا کہ منصوبے کے سول ورک کی لاگت 53 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ہے۔انہوں نے کہاکہ اورنج منصوبے کے سول ورک کی مد میں 49 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں ہو چکی ہے جبکہ کام مکمل ہونے کے بعد پہلی ٹرین 30 جولائی 2019 کو چل جائے گی ٗانہوں نے بتایا کہ منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم اورنج لائین پر 22 ماہ کام بند رہا۔انہوں نے کہا کہ پیکج ون اور ٹو کا سول ورک 30 اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا۔سبطین فیصل نے بتایا کہ منصوبے کا ایک حصہ چین کے قرضے سے بن رہا ہے، چینی کمپنی کے ذریعے 1 ارب 62 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ملے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…