منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

خاور مانیکا تنازع۔۔سابق ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو دھمکیاں دینے والے خاتون اول کی سہیلی کے شوہر احسن جمیل کونسی ہائوسنگ سکیم کے مالک ہیں جس میں لوگوں کیساتھ فراڈ ہوا اور وہ اپنے پیسوں کیلئے ان کو ڈھونڈتے پھر رہے ہیں؟

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی، تجزیہ کار و کالم نگار جاوید چوہدری اپنے آج کے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ خاور مانیکا اور ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل تنازعہ میں ڈی پی او کی وزیراعلیٰ ہائوس طلبی کے موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ایک اور شخصیت موجود تھی جس نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو خاور مانیکا سے معافی مانگنے اور انکار پر

سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور دونوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ احسن گجر کا تعارف کرواتے ہوئے جاوید چوہدری لکھتے ہیں کہ احسن جمیل گوجرانوالہ کے مشہور سیاستدان اقبال گجر کے صاحبزادے ہیں‘ اقبال گجر پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں‘ یہ 2018ءکے الیکشن میں آٹھویں بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ‘یہ6 مرتبہ صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں احسن جمیل گجر غوثیہ بلڈرز کے نام سے تعمیراتی کمپنی چلاتے ہیں‘ انہوں نے گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سکیم بھی لانچ کی لیکن یہ سکیم بری طرح فلاپ ہو گئی‘سینکڑوں لوگوں کے پیسے پھنس گئے‘خاندان کے اندر بھی پھوٹ پڑ گئی‘ لوگ آج بھی اپنی رقم کےلئے احسن جمیل کے پیچھے پیچھے پھر رہے ہیں‘ احسن جمیل دل اور جگر کے عارضوں میں مبتلا ہیں‘یہ امریکا سے لیورٹرانسپلانٹ کرا کر آئے ہیں اور تین بار ان کے دل کا علاج بھی ہو چکا ہے‘ انہوں نے دو شادیاں کر رکھی ہیں‘ ان کی پہلی بیگم کرنل ریاض کے خاندان سے ہیں‘ کرنل ریاض جنرل ضیاءالحق کے دور میں لاہور میں آئی ایس آئی کے انچارج ہوتے تھے ‘کرنل صاحب نے اس دور میں بہت نام کمایا‘ کرنل صاحب کے صاحبزادے احمد وقاص ریاض حالیہ الیکشنوں کے دوران پنجاب کی نگران حکومت میں اطلاعات و ثقافت کے صوبائی وزیر رہے‘ یہ احسن جمیل کے برادر نسبتی ہیں جبکہ احسن جمیل کی دوسری بیگم فرح خان ہیں‘

یہ بشریٰ عمران کی انتہائی قریبی دوست ہیں‘ عمران خان کے ساتھ بشریٰ بی بی کا نکاح فرح اوراحسن جمیل کے ڈیفنس وائے بلاک کے گھرمیں ہوا تھا‘ فرح اور احسن جمیل وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شامل تھے‘احسن جمیل کے دو گھر ہیں‘ ایک ڈیفنس وائے بلاک اور دوسرا کیولری گراؤنڈ میں‘ پہلی بیگم کیولری گراؤنڈ جبکہ دوسری بیگم ڈیفنس میں رہتی ہیں لیکن یہ خود اسلام آباد میں رہتے ہیں۔‘



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…