اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان 27اگست بروز پیر وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیوں کو سراہا ۔ عسکری و سیاسی قیادت کے درمیان اس موقع پر پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف اور وزیراعظم کے دوران ہونیوالی ملاقات
میں ایک چیز ایسی تھی جسے انتہائی حیران کن قرار دینے کے ساتھ مثبت بھی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کے مقامی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی وزیراعظم سے ہونیوالی ملاقات میں ان کے ہاتھوں میں ’’کمانڈ سٹک ‘‘نہیں دیکھی گئی جس پر اخبار نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک اچھا آغاز ہے ۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے بطور آرمی چیف تعیناتی ہوئی تھی تو اس کے بعد انہوں نے اس وقت وزیراعظم نواز شریف کیساتھ اپنی پہلی ملاقات میں ’’کمانڈ سٹک‘‘تھام رکھی تھی۔