ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت نے سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث شہباز شریف کے منظور نظرکس افسرکو اہم ترین عہدے سے نواز دیا گیا؟ ایسی خبر آگئی کہ جان کر طاہر القادری بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹائون مقدمے کے اہم کردار کیپٹن (ر)عثمان کو ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مقرر کر دیا گیا، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عوامی تحریک کی شدید مذمت۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت بننے اور تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بیوروکریسی میں اکھار پچھاڑ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے

اور ایسے میں ایک خبر ایسی آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ خبر کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون مقدمےکے اہم کردار کیپٹن(ر)عثمان کو ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مقرر کر دیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ کیپٹن(ر)عثمان کی بطور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی تعیناتی پر عوامی تحریک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں کیپٹن(ر)عثمان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ماڈل ٹاون کے مقدمہ میں ملوث اور 2014 میں پاکستان تحریک انصاف و عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کرنے والے،پورے لاہور کو کنٹینر سے بند کرنے والے کیپٹن عثمان کو پی ٹی آئی کی حکومت میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مقرر کرنا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے وزیر اعظم پاکستان کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’آپ کی توجہ ایک انتہائی اہم معاملہ کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں،بعض میڈیا رپورٹس کے ذریعے علم ہوا کہ میجر(ر) اعظم سلیمان چیف سیکرٹری پنجاب لگائے جانے والے امیدواروں کی فہرست میں ایک فیورٹ امیدوار ہیں،اس حوالے سے گزارش یہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے

موقع پر میجر(ر)اعظم سلیمان ہوم سیکرٹری پنجاب تھے،شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء نے جن ملزمان کی طلبی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ان 12ملزمان کی فہرست میںنواز شریف، شہباز شریف کے علاوہ میجر(ر) اعظم سلیمان کا نام بھی شامل ہے،میجر(ر) اعظم سلیمان جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ جاری نہ کرنے کے غیر قانونی عمل کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔

بطور ہوم سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دست راست رہے ،سانحہ ماڈل ٹائون کے غیر قانونی آپریشن کے حوالے سے 16 جون 2014 ء کے دن اس وقت کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں ایک اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں میجر(ر)اعظم سلیمان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی نمائندگی کی کیونکہ وزارت داخلہ کا قلمدان

وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس تھا اور ہوم سیکرٹری پنجاب نے اس میٹنگ میں اپنے وزیر داخلہ کی نمائندگی کی، اسی میٹنگ میں ادارہ منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے گھر پر حملہ کرنے اور قتل عام کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، ہمارے اس موقف کی تصدیق جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں بھی کی گئی ہے، اسی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ آپریشن کے

دوران جو بھی شخص رکاوٹ بنے اسےختم کر دیا جائے، اس ضمن میں درخواست ہے کہ میجر(ر)اعظم سلیمان کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بے گناہی ثابت کرنے تک کوئی سرکاری ذمہ داری نہ دی جائے بلکہ فیئر تفتیش اور فیئر ٹرائل کا یہ تقاضا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک تمام ملزمان کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے کیونکہ وہ اپنی سرکاری حیثیت کی وجہ سے کسی نہ کسی شکل میں کیس

پر اثر انداز ہورہے ہیں اور اگرخدانخواستہ میجر(ر) اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری پنجاب کا اہم عہدہ دیا گیا تو پھر سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزمان اور سانحہ کے درپردہ جملہ کرداروں کو کسی نہ کسی شکل میں تحفظ ملے گا اور ٹرائل متاثر ہو گا۔سانحہ ماڈل ٹائون انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بدترین واقعہ ہے جس میں 100 لوگوں کو دن دہاڑے ریاستی ادارے پولیس نے سابق حکمرانوں کے حکم پر گولیاں ماریں

،14 شہری شہید ہو گئےاور 4سال گزر جانے کے بعد بھی اس کا انصاف نہیں ہوا، انصاف تو دور کی بات تاحال اس سانحہ کی غیر جانبدار انکوائری بھی نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب محترم عثمان بزدار صاحب نے حلف اٹھانے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی غیر جانبدار تفتیش ہو گی اور مظلوموں کو انصاف ملے گا، ہم ان کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم سمجھتے ہیں کہ

پاکستان تحریک انصاف نے اول روز سے لے کر اب تک سانحہ ماڈل ٹائون کے مظلوموں کو انصاف دلوانے کی بات کی اور حصول انصاف کیلئے شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء اور پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے جتنی بھی اے پی سیز میں منعقد کی گئیں ان میں شرکت کی اور قاتلوں کو کڑی سزا دینے کے حوالے سے منظور کی جانے والی قراردادوں کی پرزور حمایت کی ،

اب وقت آگیا ہےکہ مظلوموں کو انصاف دلوایا جائے اور سانحہ ماڈل ٹائون کے جملہ کرداروں کو بے نقاب کیا جائے اور اس ضمن میں جس جس سرکاری عہدیدار نے اس قتل عام میں حصہ لیا اسے سانحہ کے کیسز کے حتمی فیصلے تک عہدوں سے الگ کیا جائے بالخصوص میجر(ر) اعظم سلیمان جیسے افسران کو پنجاب میں کسی قسم کی کوئی ذمہ داری نہ سونپی جائے۔‘‘خرم نوازگنڈا پور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بطور جماعت شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثا کو انصاف دلوانے کی جدوجہد میں ساتھ رہی،اب وقت آگیا ہے انسانی حقوق کے قتل عام کے اس بدترین واقعہ کے تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور چار سال سے انصاف کے منتظر مظلوموں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…