کراچی(سی پی پی)سندھ ہائیکورٹ نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلف نامے پرمکمل عملدرآمدسے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن ،تمام سیاسی جماعتوں سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلف نامے پرمکمل عملدرآمد سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے عدالت کے روبرو
موقف اختیار کیا کہ حلف نامے میں اگرمیں جھوٹ بولوں تومجھ پرلعنت ہوشامل ہوچکاہے، حلف نامے میں شامل اس جملے پرعملدرآمد کرنے کاحکم دیاجائے۔درخواست میں صدرمملکت،گورنرز،تمام سیاسی جماعتوں اوردیگرکوفریقین بنایا گیا ہے،سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن،تمام سیاسی جماعتوں سمیت دیگرکونوٹس جاری کردیئے اور فریقین کو27ستمبرتک جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا۔