اسلام آباد(اے این این)قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو 30 اگست کو نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ذوالفقار عرف زلفی بخاری کو نیب کی سی آئی ٹی نے 25 جون کو پیشی کے دوران سوالنامہ دیا تھا جس کو 15روز میں جمع کرانا تھا۔ مقررہ وقت ختم ہونے پر زلفی بخاری نے عام انتخابات میں مصروفیات اور دوسری مرتبہ لندن سے ریکارڈ کا جواز پیش کر کے مہلت مانگی ۔ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں بھی شامل ہے۔