اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کا کوئی لوکوموٹو رکنا نہیں چاہیے، ریلوے کو جدت پسندی سے بدلا جا سکتا ہے، وزارت سنبھالنے کے بعد آرام مجھ پر حرام ہو گیا۔ پیر کو شیخ رشید احمد نے وزارت ریلوے میں حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کیلئے کھولنا چاہیے، ریلوے میں سیاسی مداخلت برداشت
نہیں کی جائے گی، پاکستان ریلوے کا کوئی لوکوموٹو رکنا نہیں چاہیے، ریلوے فریٹ کو یل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو جدت پسندی سے بدلا جا سکتا ہے، ریلوے میں تمام درجات پر کرپشن کو ختم کیا جائے گا، ریلوے کو بہترین وزارت بنانا ہے، وزارت سنبھالنے کے بعد آرام مجھ پر حرام ہو گیا، ریلوے کا خسارہ اربوں ر وپے کم کرنا اولین ترجیح ہے۔(اح)