جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کے وزیراعظم پاکستان بنتے ہی بھارت نے پینترا بدل لیا نریندر مودی کا کپتان کو خط!ایسے کام کی دعوت دیدی کہ جیل میں قید نواز شریف بھی ہکا بکا رہ جائیں گے، دھماکہ خیز خبر نے ہر کسی کو حیران کر دیا

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے وزیراعظم پاکستان بنتے ہی مودی نے پینترا بدل لیا، خط میں مذاکرات کی دعوت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم پاکستان بنتے ہی بھارتی روئیے میں جوہری تبدیلی دیکھی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے بھارت کا رویہ محتاط ہے ۔ عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جہاں کئی عالمی رہنمائوں کی جانب سے

تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں وہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے عمران خان کے نام مبارکبادی خط بھی بھیجا گیا ہے جس میں نئے وزیراعظم پاکستان کو مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف آج وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے والے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی پہلی میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے۔ نو منتخب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ہمسائے اور ایٹمی قوت ہیں، بھارت سے تسلسل کے ساتھ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ دیرینہ مسائل کا ادراک ہے، بھارت کی وزیر خارجہ کے لیے میرا پیغام ہے کہ کشمیر پاکستان اوربھارت میں تنازعات کی بنیادی وجہ ہے۔خارجہ پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خط بھیجا ہے جس میں عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی مبارکباد دی ہے۔جب کہ بھاری وزیراعظم نے مذاکرات کی دعوت بھی دی ہے۔نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہے، بھارت کوکشمیر سمیت حل طلب تنازعات گفتگو شنید سے حل کرنے کی پیش کش۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ

پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہے اور ہمارا جغرافیہ بھی ساتھ جڑا ہے ۔ ہم نے آگے بڑھنا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا وہ افغانستان کا اس حوالے سے دورہ کرینگے ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کیساتھ کشمیر ایک دیر طلب تنازعہ ہے اور دونوں ممالک نے اس کو مسئلہ تسلیم کیا ہے اور سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور ڈیکلریشن پر عملدرآمد ہی دونوں ممالک کے درمیان اس دیر طلب تنازعہ کو نمٹا سکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکہ سے باوقار انداز سے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان فاصلے بڑھ چکے جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…