اسلام آباد(آن لائن) چین کی بھاری مشینری تیار کرنے والی بڑی کمپنی سینیگروپ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس سے چین پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔ اتوارکو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینی گروپ کے صدر وینبو ڑیانگ نے کہا ہے کہ ہم سرمایہ کاری میں اضافہ کرتے ہوئے پاکستان کی مدد کی خواہاں ہیں اور خصوصا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے اپنی
بہترین مصنوعات اور بہترین خدمات فراہم کریں گے۔چین پاکستان اقتصادی راہداریمنصوبہ، وزارت منصوبہ بندی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رشید نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام خوش اسلوبی سے جاری ہے اور اب تک توانائی کے 15 منصوبوں میں سے 6 منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے 15 منصوبوں سے 14 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 55 ہزارلوگوں کو روزگار ملے گا