پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا میں دوہر ی شہریت کے افسران کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اورتعداد 16سے بڑھ کر 56ہو گئی ہے خیبر پختونخوا کے 56افسران میں سے 14افسران کی شریک حیات غیر ملکی شہریت رکھتی ہے جبکہ 42افسران دوہری یا غیر ملکی شہریت رکھتے ہیں جس میں محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت ، جنگلات ، ورکس کے محکمے سر فہرست ہیں۔ مختلف صوبائی محکموں میں گریڈ سترہ
سے اوپر کے افسران کی دوہری شہریت کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں شامل کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق اب تک دو لاکھ 28ہزار 769افسران کاڈیٹا اکھٹا کیا جا چکا ہے ڈیٹا کے مطابق 1116افسران کی دوہری یا غیرملکی شہریت نکلی ہے جبکہ 1249افسران کی شریک حیات غیر ملکی شہریت رکھتی ہے پنجاب کی 303بلوچستان کی 16، سندھ کی 148افسران دوہری شہریت رکھتی ہے