پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

والدین کی سگریٹ نوشی ،بچوں پر کتنے خوفناک اثرات ہوتے ہیں؟انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 19  اگست‬‮  2018 |

لندن (آن لائن) امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جن لوگوں کا بچپن سگریٹ نوش والدین کے درمیان گزرتا ہے اْن کے پھیپھڑوں کے مہلک مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ہر سال ایک لاکھ غیر سگریٹ نوش افراد کی اموات میں سات ایسے افراد کا اضافہ ہو سکتا ہے جو بچپن میں سگریٹ کے دھوئیں سے متاثر ہوئے ہوں لیکن خود انھوں نے کبھی سگریٹ کو ہاتھ نہیں لگایا۔

امریکی کی کینسر سوسائٹی کی اس تحقیق میں ستر ہزار نو سو سگریٹ نہ پینے والے مرد اور خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو سگریٹ کے دھوئیں کے مضر اثرات سے بچانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سگریٹ نوشی ترک کر دی جائے۔جو لوگ سن بلوغت میں پہنچنے کے بعد سگریٹ نوش افراد کے ساتھ رہے تھے ان میں صحت کی دیگر پیچیدگیاں پائی گئیں۔ سگریٹ نہ پینے والے افراد کے درمیان میں رہنے والوں کے مقابلے میں ایسے افراد جو سگریٹ کے دھوئیں سے ہر ہفتے دس یا اس سے زیادہ گھنٹے متاثرہ ہوئے ہوں ان کے دل کے امراض میں مبتلا ہو کر مرنے کے امکانات 27 گنا، فالج ہونے کے امکانات 23 گنا اور پھیپڑوں کی بیماریاں ہونے کے امکانات 42 گنا بڑھ جاتے ہیں۔ یہ تحقیق حال ہی میں امریکی جریدے ‘امریکن جرنل آف پریوینٹو میڈیسن’ میں شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق کے شرکا سے سگریٹ کے دھوئیں سے متاثر ہونے کے بارے میں سوالات پوچھے گئے اور اس کے بعد 22 سال تک ان کی صحت کے ریکارڈ پر نظر رکھی گئی۔سگریٹ نوشی کے خلاف ایک نجی تنظیم کے رکن ہیزل چیئرمین کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق بچوں کو محفوظ رکھنے اور انھیں دھوئیں کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے اس دلیل کو مزید تقویت دیتی ہے کہ دھوئیں کو گھر سے باہر رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ لوگوں سگریٹ نوشی سے نجات حاصل کر لیں۔ انھوں نے صحت عامہ کے

برطانوی ادارے این ایچ ایس کے اعداد و شمار کا سہارا لیتے ہوئے اس مسئلہ کے حل کے لیے فنڈ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ برٹش لنگ فاونڈیشن کے مشیر ڈاکٹر نک ہاپکنسن نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ کے دھوئیں کے اثرات بچپن گزرنے کے بعد بھی سامنے آ سکتے ہیں۔ انھوں نیکہا کہ بدقسمتی سے انسداد سگریٹ نوشی کے لیے چلائی جانے والی مہم کے لیے فنڈز کم کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ

چھوٹے بچوں کے والدین اور حاملہ خواتین کو سگریٹ نوشی ترک کرنے میں پوری مدد فراہم کی جائے۔جن بچوں کے والدین سگریٹ پیتے ہیں ان بچوں کو دمے اور پھیپڑوں کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔اس تحقیق میں گو کہ توجہ اس بات پر دی گئی کہ یہ دیکھا جا سکے کے موت کے امکانات کتنے بڑھ جاتے ہیں لیکن تحقیق کاروں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بلواسطہ سگریٹ نوشی سے عمر کے آخری حصہ میں دائمی امراض میں متبلا ہونے اور خرابی صحت کے باعت محتاجی کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…