جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہری پور،پچاس سال بعد مردہ زندہ ہوگیا،دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،افسوسناک انکشافات

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(آن لائن)پچاس سال بعد مردہ زندہ ہوگیا دس ہزار کنال اراضی ہتھیانے کے لیے زندہ محمد انور کو جعلی انتقال میں مردہ قرار دے کر فروخت کر دی گئی محمد انور پچاس سال بعد زندہ ہوکر انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیاپٹواری تحصیل دار نے تین ہزار کنال اراضی ہزارہ موٹر وے کوفروخت کر دی اور رقم خود تقسیم کر لی وزیر اعظم عمران خان چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں

محمد انور کی پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عبیداللہ مایار کے ہمراہ ہری پور پریس کلب میں پریس کانفرس تفصیلات کے مطابق ہری پور کے علاقہ چنگی بانڈی کے رہائشی ساٹھ سالہ محمد انور خان ولد عبدالحکیم خان نے اپنی سگی بہن ثریا بی بی زوجہ کالا خان اور پی ٹی آئی مردان کے سابق ایم پی اے عبید اللہ مایار کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران بتایا ہے کہ اس کے مخالفین نے پچاس سال قبل میری وراثتی جائیداد دھوکہ دہی فراڈ کے زریعے جعلی انتقال کرکے مجھے مردہ قرار دے کر مختلف بارہ افراد پر فروخت کر دی ہے جن میں تین تین ہزار کنال اراضی موٹر وے کو فروخت کرکے پٹواری اور تحصیل دار نے رقم ہٹھپ کرلی ہے انصاف کے لیے پانچ سالوں سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں ڈپٹی کمشنر نے کمیشن بنایا مگر میرے مخالفین میرے نام کی فروخت شدہ اراضی کے کاغذات انتقال فرد سامنے نہیں لا سکے محمد انور نے بتایا ہے کہ پاکستان سے قبل اور پانچ سال قبل اراضی فروخت ہونے تک کے تمام اراضی کے کاغذات ان کے نام پر موجود ہیں جس کا ثبوت پٹواری محافظ خانہ میں موجود ہیں مگر پھر بھی ہماری اراضی فروخت کرنے والے اتنے بااثر افراد ہیں جن کے خلاف ضلعی انتظامیہ بھی کچھ کرنے سے بے بس ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عبید اللہ مایار نے بتایا ہے کہ محمد انور بے گھر ہے جب اپنی اراضی پر اس نے خیمہ لگایا تو چوکی شاہ مقصود پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا مگر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی ہے

بعد ازاں دودن بعد چھوڑ دیا اور ڈرایا دھمکایا کہ اراضی والی بات کو چھوڑ دو میں ان مجبور بے بس محمد انور اس کی اکلوتی بہن ثریا کے ساتھ کھڑا ہوں ان کو انصاف دلانے کے لیے پر ممکن کو شش کر رہا ہوں محمد انور نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر فیاض علی شاہ نے میری درخواست پر کمیشن بنایا تھا مگر اب تک نہ تحصیل دار نہ پٹواری اور نہ مخالفین میری اراضی کے کاغذات پیش کر سکے ہیں محمد انور کی بہن ثریا بی بی نے بتایا ہے کہ ہم دو ہی بہن بھائی ہیں مجھے بھی اب تک والد کی جائیداد سے کچھ نہیں ملا

اب جاکر پتہ چلا ہے کہ دھوکہ دہی سے میرے بھائی کو مردہ قرار دے کر ہماری وراثتی اراضی کو مختلف افراد پر فروخت کر دیا گیا ہے تمام کاغذات ہمارے پاس موجود ہیں جن کو میڈیا کے سامنے بھی دکھایا گیا محمد انور اس کی بہن ثریا بی بی اور سابق ایم پی اے تحریک انصاف عبید اللہ مایار نے وزیر اعظم عمران خان چیف جسٹس پاکستان سے ازخود نوٹس لے کر اس معاملہ کی چھان بین کے ساتھ دھوکہ دہی فراڈ جعل سازی کے مرتکب افراد کے خلاف بے نقاب کرنے کے ساتھ سخت کاروائی کرکے انصاف فراہمی کامطالبہ کیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…