بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

قوم سے خطاب کی تیاری!متوقع وزیراعظم عمران خان قوم سے کب خطاب کرنیوالے ہیں؟اعلان کر دیا گیا

datetime 17  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان آئندہ 48گھنٹوں میں قوم سے خطاب کرینگے، خطاب کے نکات آج پارٹی اجلاس میں طے کئے جائیں گے، میڈیا رپورٹس۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد آئندہ 48گھنٹوں میں قوم سے خطاب کرینگے اور قوم کو اعتماد میں لینگے۔اس حوالے سے ان کے خطاب کے نکات آج تحریک انصاف کے ہونیوالے پارٹی اجلاس میں طے کئے جائینگے۔

خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی میں قائدایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہونی ہے جس میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عمران خان اور اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف مدمقابل ہونگے۔ اسمبلی اجلاس سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگااور قائدایوان کے انتخاب سے قبل اسمبلی کے دروازےبند کر دئیے جائینگے جبکہ دروازے بند کرنے سے قبل 5منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائینگی تاکہ جو ممبران ایوان میں موجود نہیں وہ ایوان میں آجائیں جس کے بعد دروازے بند کر کے ایوان کو تقسیم کیا جائے گا ۔ نئے قائدایوان کیلئے 172ارکان کی سادہ اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے، مطلوبہ ووٹ نہ ملنے پر دوبارہ ووٹنگ کرائی جائیگی۔ ایوان میں اکثریت حاصل کرنے والا قائد ایوان قرار پائے گا۔ متوقع طور پر عمران خان قائدایوان منتخب ہونگے اور ان کی حلف برداری کل 18اگست کو ایوان صدر میں سادہ مگر پروقار انداز میں منعقد ہو گی اور صدر مملکت ممنون حسین ان سے حلف لینگے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت سازی کے لئے قومی اسمبلی کے 180 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کر دیا۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ بی این پی (مینگل)کی حمایت کے بعد قومی اسمبلی میں نمبر 180 کو کراس کر گیا، 342 کے ایوان میں حتمی اکثریت کیلئے 172 ارکان کی حمایت درکار تھی۔خیال رہے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں

جیتنے والے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 815 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کئے۔جبکہ تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمران خان کے 2 حلقوں سمیت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 26 نتائج روک لیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر 841 حلقوں پر انتخابات ہوئے جن میں سے 815 کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ عدالتوں اور الیکشن کمیشن میں زیر سماعت مقدمات کے باعث کچھ حلقوں میں نوٹی فکیشن روکے گئے ہیں جبکہ کچھ فیصلے سے مشروط کر دیئے گئے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…