اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم دوست ممالک یا بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پیسہ لے سکتے ہیں ، پاکستان کا قرضہ 94 ارب ڈالر ہو گیا ہے اور زر مبادلہ کے ذخائر بہت حد تک گر گئے ہیں ، معیشت کا گھوڑا بے قابو ہے اور ہماری ٹیم معیشت کو بہتر کرے گی ، ہم غیر ملکی ماہرین سے رابطہ کرینگے اور بیرون ملک سے پاکستان کا پیسہ واپس لائیں گے ۔
وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت کا گھوڑا بے قابو ہے اور ہماری ٹیم معیشت کو بہتر کرے گی ۔ میں عقل کل نہیں بلکہ ٹیم کے ساتھ مل کر کام کروں گا ۔ اسحاق ڈار نے کہا تھا 200 ارب سوئس بینکوں میں پڑے ہیں وہ پیسے واپس لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر ملکی ماہرین سے رابطہ کرینگے کہ کیسے پیسے واپس لائیں ۔ بیرون ملک سے پیسہ واپس لانے کے لئے ٹاسک فورس بنائیں گے ۔ قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے اس پر وقت لگے گا ۔ پاکستان کا قرضہ 94 ارب ڈالر ہو گیا ہے ۔ پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر بہت حد تک گر گئے ہیں ۔ ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے ۔اسد عمر نے کہا کہ ایک آپشن بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا بھی ہوتا ہے ۔ بکوک بانڈز اوورسیز پاکستانیوں کے لئے جاری کیے جا سکتے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان پر اعتماد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شروع ہوتے ہی تینوں میں سے بہترین آپشن کا فیصلہ ہو گا ۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم دوست ممالک یا بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پیسہ لے سکتے ہیں ، پاکستان کا قرضہ 94 ارب ڈالر ہو گیا ہے اور زر مبادلہ کے ذخائر بہت حد تک گر گئے ہیں ، معیشت کا گھوڑا بے قابو ہے اور ہماری ٹیم معیشت کو بہتر کرے گی ، ہم غیر ملکی ماہرین سے رابطہ کرینگے اور بیرون ملک سے پاکستان کا پیسہ واپس لائیں گے ۔



















































