ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

’’خدا کیلئے جہاز کا دروازہ کھول دو ورنہ میرا بچہ مر جائیگا‘‘ پیرس سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے پرواز کا اے سی سسٹم خراب، نومولود بچہ بے ہوش،ماں دہائیاں دیتی رہی ،جانتے ہیں عملہ کیا کرتا رہا؟

datetime 8  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) پیرس سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئرلائن کی پروازمیں اے سی سسٹم کی خرابی کی وجہ سے نومولود بچہ بے ہوش ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پیرس ایئرپورٹ پر اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 750 میں روانگی کے وقت اے سی سسٹم میں خرابی ہوگئی۔ پیرس ایئرپورٹ پرجہاز کے دروازے بند کردیئے گئے۔

طیارے میں حبس اور گرمی کی وجہ سے مسافر بلبلا اٹھے۔طیارے میں ایک نومولود بچہ بھی ماں کے ہمراہ موجود تھا ۔ شدید گرمی کے باعث بچہ بے ہوش ہوگیا۔ بچے کے بیہوش ہونے پر بچے کی ماں چیخنے چلانے لگی، خاتون کی جانب سے بار بار دروازہ کھلوانے کی التجا کی گئی، پی آئی اے کا عملہ تماشا دیکھتا رہا اور جہازکے دروازے نہیں کھولے گئے۔پرواز مجموعی طور پر 2 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار رہی ۔ طیارے میں مسافروں کے شور شرابہ کرنے پر کپتان نے اے ٹی سی سے ہنگامی بنیادوں پر اڑان بھرنے کی اجاز ت طلب کی، پیرس ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ میلان سے پیرس تاخیرسے پہنچا تھا جس کی وجہ سے اس کو اسلام آباد اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس میں پی آئی اے کی انتظامیہ نے مبینہ غفلت کے باعث طیارے میں دو اے سی وین کے بجائے ایک اے سی وین لگائی گئی تھی جو کہ ناکافی تھی۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی کسی بھی بین الاقوامی فلائٹ پراس نوعیت کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ اس واقعے کا ویڈیو کلپ بھی سامنے آچکا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔ جو اس واقعے کے ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…