پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ انتہائی تشویشناک حد تک بڑھ گیا،سینیٹ قائمہ کمیٹی کامرس میں چونکا دینے والے انکشافات

datetime 8  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس میں انکشاف ہوا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 14 ارب دالر س بھی بڑھ گیا ہے۔ کمیٹی نے کروڑوں روپے کی مالیت کی درآمدی ٹیکسٹائل مشینری کو کلیئر نہ کرنے پر اظہار تشویش کیا۔ کمیٹی کا اجلا س منگل کو چیئرمین کمیٹی سینیٹر شبلی فراز کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس ملک میں درآمدات برآمدات کے حوالے سے حالات کا جائزہ لیا گیا اور ملک میں ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کی بھی سفارش کی گئی

کمیٹی میں برآمدات میں مسلسل کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ان میں اضافے کے حوالے سے وزارت کامرس کے اقدامات کو ناکافی رار دیتے ہوئے وزارت کامرس میں موجود کرپٹ عناصر کی فہرست بھی مانگ لی جن کو کرپشن کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایف بی آر ملکی مفاد کے خلاف کام کررہی ہے کابینہ کے فیصلوں کے باوجود ٹیکسٹائل مشینری کو روکا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل پیکج کے تحت ٹیکسٹائل مشینریکی درآمدات کو ٹیسک فری قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا کمیٹی کے چیئرمین ایف بی آر کے رویے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ایف بی آر چیئرمین کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا اور احکامات جاری کئے کہ چیئرمین ایف بی آڑ دس دن کے اندر اس کا جواب دیں۔ سیکرٹری کامرس یونس ڈھاگہ نے کمیٹی کو بتایا کہ چین کے ساتھ پاکستان کو تجارتی خسارے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 14 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ انڈر انوائسنگ کا بڑا مسئلہ ہے چین کو ڈیٹا شیئرنگ کی درخواست کی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے رواں سال اپریل میں ڈیٹا شیئرنگ ہوچکی ہے چیئرمین کمیٹی نے ایک ارب ڈالر سے زائد کے موبائل فون درآمد پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی پالیسی بنای جائے کہ موبائل فون پاکستان میں ہی تیار ہوں تاکہ ایک تو لوکل انڈسٹری کو فائدہ ہو گا دوسری جانب روزگار کے نئے مواقع بھی ملیں گے)



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…