ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

ن لیگ کو بڑا جھٹکا،قومی اسمبلی کےکن 2 حلقوں کے نتائج کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ، یہاں سے کون جیتا تھا؟بڑی خبر آگئی

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 2حلقوں میں پولنگ اور اس کے نتائج کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 10شانگلہ اور این اے 48شمالی وزیرستان میں ہونیوالے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دو حلقوں میں پولنگ اور اس کے نتائج کو کالعدم قرار دیدیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی

وجہ ٹرن آئوٹ میں کمی خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح 10 فیصد سے کم رہنا بتائی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن سے معلوم ہوا کہ اس سلسلے میں ای سی پی سیکرٹریٹ کی جانب سے کمیشن کو درخواست ارسال کی جاچکی ہے۔الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق کسی حلقے میں مرد اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد میں اگر خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح 10 فیصد سے کم ہوگی تو اس حلقے کے نتائج تسلیم نہیں کیے جائیں گے اور پولنگ کا عمل کالعدم قرار پائے گا۔واضح رہے کہ حلقہ این اے 10شانگلہ میں ایک لاکھ 15 ہزار 6 سو39 مرد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔یعنی تقریباً54 فیصد مردوں نے ووٹ ڈالا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 49 خواتین ووٹرز میں سے صرف 12 ہزار 6 سو 63 نے رائے شماری میں حصہ لیا۔ اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عنایت اللہ 34 ہزار 70 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، مذکورہ حلقےمیں مسترد کیے جانے والے ووٹوں کی تعداد کامیابی کے تناسب سے بھی زیادہ ہے۔دوسری جانب شمالی وزیرستان کے حلقہ این اے48 میں ایک لاکھ 96 ہزار 6 سو 68 مرد ووٹرز میں سے 57 ہزار 600 نے رائے شماری میں حصہ لیا۔ اس طرح تقریباً 29 فیصد مردوں نے ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ 77 ہزار 5 سو 37 خواتین ووٹرز میں سے صرف 8 فیصد یعنی 6 ہزار 3 سو 64 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیاحلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 74ہزار 2سو پانچ ہے۔مذکورہ حلقے کی پولنگ اور انتخابی نتائج کالعدم قرار دئیے جانے کی وجہ سے خواتین ووٹرز کا کم ٹرن آئوٹ بتایا جا رہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…