اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے علیم خان کی جانب سے جعلی حلف نامے جمع کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی 16 اگست تک ملتوی ، ایڈوکیٹ ایسے ہوتے ہیں، پیش ہونے کا کوئی طریقہ ہوتا ہے،کوئی مینرز ہوتے ہیں۔ الیکشن کمیشن بینچ کا علیم خان کے وکیل کے کورٹ ڈریس میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں علیم خان کی جانب سے جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف کمشنر سردار رضا کی سرابرہی میں 5رکنی بینچ نے کی،سردار ایاز صادق اور علیم خان
کی طرف سے ان کے وکیل پیش ہوئے،چیف الیکشن کمشنر نے علیم خان کی طرف سے پیش ہونے والے سے استفسار کیاکہ آپ ہیں کس کی طرف سے ؟ وکیل نے جواب دیا میں ایڈوکیٹ ہوں اور عیلم کی خان کی طرف سے پیش ہوا ہوں،ممبرز کمیشن کی طرف سے علیم خان کے جوئنیر وکیل کیکورٹ ڈریس میں پیش نہ ہونے پر پرہمی کا اظہار کیا گیا،الیکشن کمیشن کے ممبرز نے کہا کہ ایڈوکیٹ ایسے ہوتے ہیں، پیش ہونے کا کوئی طریقہ ہوتا ہے،کوئی مینرز ہوتے ہیں،الیکشن کمیشن نیسماعت سولہ اگست تک ملتوی کردی۔