منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

انتخابات کے بعد چیخ و پکار کرنے والے سب اکٹھے ہو گئے ہیں، اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کرانے کا اعلان ، میاں محمود الرشید کا دعویٰ

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابات کے بعد چیخ و پکار کرنے والے سب اکٹھے ہو گئے ہیں، اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کرانے کا اعلان ، میاں محمود الرشید کا دعویٰ لاہور ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد چیخ و پکار کرنے والے سب اکٹھے ہو گئے ہیں اور

اگر خدانخواستہ کسی بھی طرح کی کوئی بات ہوئی تو ہم اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کرانے کا اعلان کر دیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان کا ایک ویڑن ہے، نظریہ ہے اور انہوں نے ایک جدوجہد کی ہے، اگر انہیں ایک موقع مل گیا ہے تو آپ سب چیخ و پکار کرتے ہوئے ایک دم سے اکٹھے ہو گئے ہیں، جو پچھلے دس سال سے کبھی اکٹھے نہیں ہوئے تھے لیکن اب سب اکٹھے ہو گئے ہیں اور روز اکٹھے ہوتے ہیں تو ہم ان کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ کوئی اس طرح کی بات ہوئی تو دوسری آپشن بھی ہمارے پاس ہے کہ ہم مڈٹرم انتخابات میں چلے جائیں گے اور فوراً عوام سے کہیں گے کہ ان لوگوں کو آپ دیکھ لیں کہ یہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن ہمارے جمہوری مینڈیٹ کا احترام نہیں کر رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ جو سڑکوں پر ٹف ٹائم دینے کی بات کر رہے ہیں تو یہ ان کا حق ہے لیکن یہ اتنا زیادہ خوفزدہ کیوں ہو رہے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…