جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان وزیراعظم کا حلف کہاں اٹھائیں گے؟ حتمی فیصلہ ہو گیا

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کو حل کرنا ہیں، پاکستانی عوام سنہری دور کیلئے تیار ہوجائے، پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی، مودی کو اب تک تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت نہیں دی،

حلف برداری کی تقریب موجود ہ حکومت کرے گی، عمران خان وزیراعظم کا حلف ایوان صدر میں اٹھائیں گے، دنیا بھر سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پیغامات آرہے ہیں۔ وہ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ عمران خان کی زیرصدارت حکومت سازی سے متعلق اجلاس ہورہے ہیں۔ دنیا بھر سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پیغامات آرہے ہیں۔ ترک اور افغان صدر سمیت بھارتی وزیراعظم کا بھی عمران خان کو ٹیلی فون آیا ہے۔ عمران خان کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کو حل کرنا ہیں۔ پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی۔ پاکستانی عوام سنہری دور کیلئے تیار ہوجائیں۔ مودی کو اب تک تقریب حلف برداری میں شرکت میں دعوت نہیں دی گئی۔ پی ٹی آئی غریب عوام کیلئے انقلابی اقدامات کرے گی۔ ملکی وسائل عوام پر خرچ کیلئے جائیں گے۔ حلف برداری کی تیاری موجودہ حکومت کرے گی۔ عمران خان وزیراعظم کا حلف ایوان صدر میں اٹھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…