منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان وزارتوں کا اعلان کب کریں گے؟ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،تحریک انصاف کا انقلابی اقدامات کا اعلان

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یوپی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ترقی کے سنہرے دور کے لئے تیار ہو جائیں ۔ حکومت آتے ہی انقلابی اقدامات کریں گے۔ 70سال سے محروم غریب طبقے کو حق دیا جائے گا مرکز ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں حکومت بنائیں گے۔ بلوچستان حکومت میں بھی شریک ہوں گے۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مرکز ، پنجاب اور

خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت بنائے گی ۔ بلوچستان میں بھی حکومت میں شامل ہوں گے جبکہ سندھ میں تحریک انصاف دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکالیں گے اسد عمر معیشت کی بہتری کے لئے اپنا ہوم ورک کر رہے ہیں ۔ عمران خان کی زیر صدارت حکومت سازی سے متعلق اجلاس ہو رہے ہیں اور عمران خان طویل مشاورت کر رہے ہیں ۔ ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔ عمران خان2دن تک وزارتوں کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے لئے خوشخبری ہے کہ قوم ترقی کے لئے سنہری دور کے لئے تیار ہو جائے تحریک انصاف حکومت آتے ہی انقلابی اقدامات کرے گی۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد بیرون ملک مقیم ہے ۔ 80لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں۔ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ 70سال میں غریب عوام کو ان کا حق نہیں دیا گیا۔ ہم غریب عوام کے مصائب کو انقلابی اقدامات سے ختم کریں گے۔ 5سال میں ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی۔ ایک سوال پر کہا کہ وزیراعظم کی تقریب حلف برادری میں کسی دوسرے ملک کے وزیراعظم یا سربراہ کو دعوت دینے کی کوئی مثال نہیں ۔ نریندر مودی یا کسی سربراہ کو تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ اس حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی حلف برادری میں کسی کو نہیں بلایا تھا سارک ممالک کی حلف برادری میں شرکت متوقع ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…