اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سے بڑی کامیابی کے بعد تنظیمی سیٹ اپ کو مضبوط کرنے اور عوامی مسائل کو فورا حل کرنے کے لئے تمام علاقوں میں دفاتر کھولنے کا فیصلہ کر لیا ،دفاتر میں منتخب ایم این ایز اور ایم پی اے شہریوں کے مسائل سنیں گے،یم این اے ایز اور ایم پی ایز کارکردگی کو براہ راست عمران خان دیکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے کراچی میں مقامی سطح پر کام کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس میں کراچی
میں جیتنے اور ہارنے والے تمام حلقوں میں دفاتر قائم کیے جائیں گے ۔ دفاتر میں منتخب ایم این ایز اور ایم پی اے شہریوں کے مسائل سنیں گے اور انہیں حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔تنظیمی سیٹ اپ ماہانہ کارکردگی رپورٹ تیار کرکے چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کرے گا، جبکہ ایم این اے ایز اور ایم پی ایز کارکردگی کو براہ راست عمران خان دیکھیں گے۔ اس حکمت عملی سے نہ صرف شہریوں کے مسائل حل ہوں گے بلکہ پی ٹی آئی بھی کراچی میں مضبوط ہوگی۔