ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ایوان میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں ان مشکلات کا سامناکرنا ہی پڑے گا،تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے کہا ہے کہ ایوان بالامیں اکثریت نہ ہونے سے ہمیں قانون سازی میں مشکلات ہونگی۔ایک انٹرویومیں سینٹر چودھری سرور نے کہا کہ تحریک انصاف کوایوان بالا میں اکثریت حاصل نہیں ہے،

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد ہوسکتا ہے،ایوان بالامیں اکثریت نہ ہونے سے ہمیں قانون سازی میں مشکلات ہونگی۔ چودھری سرور نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں بلکہ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم کیا جا رہا ہے ۔2013 کے الیکشن کے بعد عمران خان نے کہا کہ چار حلقے کھول دو اور چار حلقے کھولنے میں چار سال لگ گئے لیکن ہم اب کہہ رہے ہیں آپ جہاں کہتے ہیں ہم حلقہ کھولنے کے لئے تیار ہیں ۔ اگرہم کو کوئی ڈر ہوتا تو ہم یہ بات نہ کرتے ۔ بین الاقوامی مبصرین نے مجھے پیغام بھیجا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے الیکشن سیمیں نے ایک بات سیکھی ہے کہ حلقہ میں برداری کو دیکھنا پڑتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے حوالے سے جو تحفظات ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہئے اور ہم اس حوالے سے پوری تسلی کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی طور پر بڑے باشعور ہوچکے ہیں اور جو سیاسی جماعتوں کی جانب سے اقدامات کئے جاتے ہیں اس پر گہری نظر رکھتے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…