نوازشریف کے بعد مریم نواز کی حالت بھی جیل میں خراب،سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اب کس حال میں ہیں؟ انتہائی تشویشناک خبر سنادی گئی

31  جولائی  2018

راولپنڈی (ْ آن لائن)نوازشریف کے بعد مریم نواز کی حالت بھی جیل میں خراب،سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اب کس حال میں ہیں؟ انتہائی تشویشناک خبر سنادی گئی،ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت میں قدرے بہتری کے بعداڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ان کی صاحبزادی مریم نواز کی شوگر بڑھنے کی شکائیت پیداہو گئی

ذرائع کے مطابق اگرچہ مریم نواز کی طبیعت بہتر ہے لیکن ٹینشن کی وجہ سے شوگر زیادہ ہو جاتی ہے مریم نواز شوگر کنٹرول کرنے کے لئے انسولین کا استعمال کر رہی ہیں جیل ذرائع کے مطابق شوگر کنٹرول کرنے کے لئے مریم نواز دن میں 2 سے 3مرتبہ انسولین استعمال کر رہی ہیں ادھرجیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دامادکیپٹن (ر)صفدر کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے کیپٹن صفدر کو بیرک کی صفائی کے لئے مشقتی دیا گیا ہے جبکہ مریم نوازبھی روزانہ اپنی بیرک کی صفائی کرواتی ہیں۔دریں اثناء صدر مملکت ممنون حسین عیادت کیلئے پمز جانے کی تیاریاں کرتے رہ گئے نواز شریف کو پہلے ہی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز صدر مملکت ممنون حسین میاں نوا زشریف سے ملاقات کے لئے پمز ہسپتال جانے کی تیاری کر رہے تھے اور ان کی متوقع آمد پر سخت سیکیورٹی کے اقدامات کر لئے گئے تھے۔ صدر مملکت کی نواز شریف سے 20 منٹ کی ملاقا ت طے ہو چکی تھی تا ہم صدر مملکت تیاریاں کرتے ہی رہ گئے اور ڈاکٹرز کی جانب سے نواز شریف کی صحت تسلی بخش قرار دیے جانے پر انہیں ہسپتال سے دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…