بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نئی تاریخ رقم ہو گئی:عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کون سی شخصیات شامل کی گئی ہیں؟ دنگ کر دینے والے نام سامنے آ گئے

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کا وفاقی کابینہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیات شامل کرنے کا فیصلہ، شیریں مزاری وزیر دفاع، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب ہونگی جبکہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب لگائے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع سے

حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق عمران خان نے وفاقی کابینہ اور اہم عہدوں پر اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیات کو لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اسی سلسلہ میں متوقع طور پر وزیر دفاع کیلئے ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام سامنے آیا ہے جنہوں نے لندن سکول آف اکنامکس سے بی ایس سی کیا ہوا ہے جبکہ برطانیہ کے اسی تعلیمی ادارے سے انہوں نے ڈبل ایم ایس سی ملٹری سائنس اور پولیٹیکل سائنس میں کر رکھی ہے ۔ ڈاکٹر شیریں مزاری امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی ہیں۔ متوقع وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہونگے جو کہ ایچ ای سن کالج لاہور کے فارغ التحصیل ہیں جبکہ ایف سی کالج لاہور سے تاریخ میں گریجویٹ ہیں انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے قانون اور سیاسیاست میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ جبکہ سب سے اہم عمران خان کا اپنا تعلیمی ریکارڈ ہے جو کہ پاکستان کے آئندہ وزیراعظم کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ عمران خان نے ابتدائی تعلیم رائل گرائمر سکول انگلینڈ اور ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاسیاست اور معاشیات میں گریجویشن کی۔ انگلینڈ کے رائل کالج آف فزیشنز نے ان کو آنریری فیلو شپ دے رکھی ہے۔ نئی قومی اسمبلی کے متوقع سپیکر ڈاکٹر عارف علوی نے بی ڈی ایس (ڈینٹسٹ) کی ڈگری ڈیمونٹ لاہور سے حاصل کی یونیورسٹی آف مشی گن امریکہ سے ایم اے

پروسٹھو ڈانٹکس میں ایم اے کی ڈگری لی سان فرانسسکو امریکا سے آرتھو ڈانٹسٹ میں ایم اے کیا۔ دوسری جانب پنجاب کے ممکنہ گورنر کے طور پر چوہدری محمد سرور کا نام لیا جا رہا ہے۔ چوہدری سرور چوہدری محمد سرورنے یونیورسٹی آف فیصل آباد سے گریجویشن کی یونیورسٹی آف گلاسگو سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی وہ پہلے پاکستانی تھے جو برطانوی پارلیمنٹ کے رکن منتخب

ہوئے وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے برٹش پارلیمنٹ کے ممبر کا حلف قرآن پاک پر لیا۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طور پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام میڈیااور سیاسی حلقوں میں گردش کر رہا ہے تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے واضح طور پر کوئی اعلان سامنے نہیں آیا مگر ممکنہ طور پر ڈاکٹر یاسمین راشد جن کے نام قرعہ فال وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے نکل سکتا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتدائی تعلیم کنیرڈ کالج لاہور سے حاصل کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا وہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال لاہور گنگا رام ہسپتال لاہور میں پروفیسر آف گائنا کالوجی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…