اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمہ میں اہم موڑ،مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کئے جانے والے پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کیس کی مزید پیروی کرنے سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کئے جانے والے پراسیکیوٹر
اکرم شیخ نے اس کیس کی مزید پیروی کرنے سے معذرت کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ایک خط لکھ کر اس کیس میں مزید پیش ہونے سے انکار کیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ اکرم شیخ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ چونکہ انہیں 2013میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس مقدمہ کے لئے پراسیکیوٹر مقرر کیا تھا ، اب نئی حکومت آگئی ہے اس لئے وہ اس کیس میں پیش ہونا مناسب تصور نہیں کرتے ہیں۔