بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی کامیابی بین الاقوامی میڈیا کو ہضم نہ ہوسکی،عمران خان کی کردار کشی ،پاک فوج پر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آ ن لائن ) پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی بین الاقوامی میڈیا کو ہضم نہ ہوسکی۔ پارٹی کے سربراہ عمران خان کی کردار کشی اور پی ٹی آئی کے خلاف تحریک جاری ہے۔ سال 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کی خبریں شائع کرنے کے ساتھ فوج کے ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چند دن قبل ہونے والے عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے واضع

برتری حاصل کی جس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت صوبوں اور وفاق میں حکومت سازی کیلئے کام کررہی ہے ۔ تاہم عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کی کامیابی بین االاقوامی میڈیا کو ہضم نہ ہوسکی اور الیکشن کے فورا بعد جیتنے والی پارٹی کے سربراہ سمیت الیکشن کے نتائج کے بارے میں دھاندلی کی خبریں شائع کردی گئی۔ بھارتی میڈیا (انڈیا ٹوڈے) نے نہ صرف الیکشن کے نتائج کو بددھاندلی کا الزام عائد کردیا بلکہ عمران خان پر طالبان خان کے نام سے منسوب کیا ۔ اس کے علاوہ برطانیہ ، امریکہ اور دیگر ممالک کے بڑے اخبارات نے عمران خان کی تصاویر نمایاں طور پر شائع کرتے ہوئے الیکشن میں بد ترین دھاندلی قراردیا گیا۔معرو ف برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف لکھتا ہے کہ عمران خا ن نے ملٹری کی حمایت سے عام انتخابات میں واضع برتری حاصل کرلی۔ جس کے بعد وہ 22کروڑ سے زیادہ آبادی والے ملک کا وزیر اعظم بننے جارہا ہے۔ برطانوی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ عمران خان کو حکومت سنبھالتے ہوئے معاشی مسائل پر قابوپانے کے ساتھ ملک میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا بھی سامنا ہوگا۔ امریکہ کے اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی عمران خان کے بارے میں مشکوک انداز میں پیش کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے ملٹری کی مدد سے کامیابی حاصل کی ہے۔البتہ نیویارک ٹایمز میں شائع ہونے والی خبر میں پاکستان کیلئے امید کی نئی کرن کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…