بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کپتان کی کامیابی، بین الاقوامی میڈیا نے عمران خان کو پاکستانی سیاستمیں موروثیت ختم کرنیوالا ہیرو قرار دیدیا ، تحریک انصاف کی فتح کوبلوم برگ، نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل نے کیا لکھا ہے؟جانئے

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) عالمی خبررساں ادارے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست میں موروثیت کاخاتمہ کردیا، عمران نے بدعنوانی کے خلاف مسلسل مہم کی قیادت کی ، تحریک انصاف نے پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم ظاہر کیاہے، ان کو سب سے پہلے ایک بڑے مالیاتی بحران سے نمٹنا ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ پاکستان کے

انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کو یہ کہتے ہوئے اجاگر کررہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملکی سیاست میں موروثیت کاخاتمہ کردیاہے۔عالمی خبررساں ادارے بلوم برگ نے ایک مراسلے میں کہاہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کے عمران خان کے عزم نے رائے دہندگان کومتاثر کیا۔مراسلے میں کہاگیا کہ سابق کرکٹ کپتان سے بدعنوانی کے خلاف یلغار کی علامت بننے والے کی فتح نے نوازشریف کی مسلم لیگ (ن) اوربلاول بھٹو زرداری کی پیپلزپارٹی کے عشروں پر محیط بارباراقتدار پرگرفت کاخاتمہ کردیاہے۔خبررساں ادارے نے کہا کہ عمران نے بدعنوانی کے خلاف مسلسل مہم کی قیادت کی ہے۔مراسلے میں مزید کہاگیا کہ تحریک انصاف کے رہنما نے پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم ظاہر کیاہے تاہم ان کی جماعت کو سب سے پہلے ایک بڑے مالیاتی بحران سے نمٹنا ہوگا۔نیویارک ٹائمز نے انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کو ایک ایسے شخص کی حیران کن فتح کا نام دیا ہے جس نے اپنا زیادہ تر سیاسی کیریئر پاکستانی سیاست کی انتہائی نچلی سطح پرگزاراہے۔روزنامے نے کہاہے کہ اگلی حکومت کاسب سے پہلاہدف کرنسی بحران سے نمٹنا ہوگا۔ایک بڑے امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے کہاہے کہ عمران خان عوامی خدمت کو بہتر بنانے کا ایک ایسا مقامی ایجنڈا سامنے لائے ہیں جس میں تعلیم کی فراہمی اور ایک کروڑ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں جومعاشی ترقی اور تصرفات میں اضافے کاتقاضا کرتاہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…