بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا سخت فیصلہ،گورنرسندھ محمد زبیرعمر عہدے سے مستعفی ہو گئے، صدر مملکت کو اپنا استعفیٰ ارسال کردیا

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گورنرسندھ محمد زبیرعمر عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، اس موقع پر انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے آئینی طورپراپناکرداراداکیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی حکومت میں گورنرسندھ بننے والے محمد زبیر عمر نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ گورنر سندھ نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوادیا ہے اور گورنر ہاؤس سے ذاتی سامان اپنے گھر منتقل کرنا شروع کردیا۔محمد زبیر سندھ کے بتیسویں گورنر تھے، انہوں نے 1 فروری 2017 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ زبیر عمر نے اس عہدے پر ایک سال چار مہینے اور دن ذمے داری نبھائی۔سابقہ گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد محمد زبیر عمر کو گورنر سندھ تعینات کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ زبیر عمرپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی ہیں اور طویل عرصے سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں ۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے فیصلہ کیا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں کو ہٹایا جائے گا،یہ فیصلہ پارٹی کی اعلی سطحی مشاورت میں کیا گیا۔  گورنرسندھ محمد زبیرعمر عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، اس موقع پر انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے آئینی طورپراپناکرداراداکیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی حکومت میں گورنرسندھ بننے والے محمد زبیر عمر نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ گورنر سندھ نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوادیا ہے اور گورنر ہاؤس سے ذاتی سامان اپنے گھر منتقل کرنا شروع کردیا۔محمد زبیر سندھ کے بتیسویں گورنر تھے

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…