جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کو جیل سے نکال کر وزیراعظم بنا دیں تو جمہوریت ٹھیک، احتساب کیا جائے تو جمہوریت کو خطرہ،تحریک انصاف کے رہنما نے کھری کھری سنا دیں

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے چوروں اور لٹیروں کو مسترد کر دیا ہے، عوام میں اب شعور آ گیا ہے اب ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے، فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کرپشن کے خلاف کام کرے گی،

سیاسی جماعتوں نے تعصب اور اپنے اپنے ایجنڈے کی سیاست کی، تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جب ہم نے چار حلقے کھولنے کی بات کی تو کہا گیا کہ جمہوریت کو چلنے دیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیل سے نکال کر وزیراعظم بنا دیں تو جمہوریت ٹھیک، انہوں نے کہا کہ ہم دو سے تین دن میں حکومت سے متعلق معاملات فائنل کر لیں گے، 2018 کے انتخابات شفاف ترین ہوئے، فیصل واوڈا نے کہا کہ عوام اب پوچھ رہے ہیں کہ تم نے 30 سال میں کیا کیا، ہمارے لیے کرسی نہیں مشن اہم ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب نیب نے کام کرنا شروع کیا تو اس کے ناخن کاٹنے کی بات کی گئی،الیکشن کمیشن نے کام کیا تو اوقات سے زیادہ اختیارات کی بات کی گئی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ احتساب کیا جائے تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، واضح رہے کہ اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبز واری نے کہا کہ وزارتوں کے لیے تحریک انصاف سے رابطہ نہیں کریں گے لیکن جہاں انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہو گی وہاں کریں گے۔  تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے چوروں اور لٹیروں کو مسترد کر دیا ہے، عوام میں اب شعور آ گیا ہے اب ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے، فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کرپشن کے خلاف کام کرے گی، سیاسی جماعتوں نے تعصب اور اپنے اپنے ایجنڈے کی سیاست کی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…