اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں ہو گی، ہم پہلے ہی اس اسکیم کے خلاف ہیں، ایمنسٹی اسکیم سے ڈیڑھ ڈن کا خسارہ بھی پورا نہیں ہوا۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے ٗٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں ہو گی،
ہم پہلے ہی اس اسکیم کے خلاف ہیں، ایمنسٹی اسکیم میں ڈیڑھ ماہ میں صرف 6 سے 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ زر مبادلہ نہیں ملا، پاکستان کو ماہانہ 2ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، ایمنسٹی اسکیم سے ڈیڑھ دن کا خسارہ بھی پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتصادی مشاورتی کونسل اور بزنس مشاورتی کونسل تشکیل دیں گے، اقتصادی مشاورتی کونسل اور بزنس مشاورتی کونسل وزیراعظم ک رپورٹ کرے گی، عمران خان کی 90 فیصد تقریر فی البدیع تھی۔