اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن جیت کر عمران خان کا سابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ( ر ) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے تحریک انصاف اکثریتی جماعت کے طور پر وفاق میں سامنے آئی ہے اور متوقع طور پر تحریک انصاف ہی وفاق میں حکومت بنائے گی اور عمران خان وزیراعظم ہونگے ۔ حکومت سازی کیلئے بنی گالا میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس
اور رائے لینے کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں حکومتی ذمہ داریوں کے حوالے سے کامیاب امیدواروں اور اہم شخصیات کے انتخاب کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ نجی ٹی وی نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ( ر ) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، س ضمن میں تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے انہیں نیا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔