راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سرور خان کے گروپوں میں مسلح تصادم ‘ تین افراد زخمی ہسپتال منتقل جھگڑے کے باعث علاے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی کے نواحی علاقے چکری روڈ سہال اڈا کے قریب دو سیاسی مخالفین گروپوں میں
تصادم کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پنڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تصادم چوہدری نثار اور سرور خان گروپ میں ہوا‘ تصادم کے دوران دونوں گروپوں نے ہوائی فائرنگ کی واقعہ کی پولیس کو اطلاع ہونے کے باوجود جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی۔ جھگڑے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا گیا۔