پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو وفاق میں حکومت بنانے کیلئے 137نشستیں درکار 116کے نمبر پر کھڑے کپتان کو اچانک بڑی خوشخبری مل گئی ، آزاد امیدواروں کے رابطے، کس نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کی نشست این اے 13 مانسہرہ سے آزاد حیثیت میں نو منتخب رکن قومی اسمبلی صالح محمد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔صالح محمد کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے دوران انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ملاقات کے دوران سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین، سینیٹر اعظم سواتی اور پرویز خٹک بھی موجود تھے۔صالح محمد نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر

مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کی تصدیق کی۔صالح محمد خان نے کہا کہ امید ہے زیادہ تر آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ نتائج کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 272 میں سے 116 نشستیں حاصل کرچکی ہے تاہم اسے حکومت بنانے کے لیے 137 نشستیں درکار ہیں۔مطلوبہ نشستیں پوری کرنے کے حوالے سے آزاد امیدواروں کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…