جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

’’ عمران خان کا عافیہ صدیقی کی واپسی کا وعدہ ‘‘ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہکی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عام انتخابات 2018 ء میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حکومت کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ وہ گذشتہ روز ’’عالمی طبی کانفرنس‘‘ میں شرکت کیلئے بنکاک روانگی کے موقع پر عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز سے ملاقات میں گفتگو کررہی تھیں۔

ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ عافیہ کی فیملی خواہشمند تھی کہ عام انتخابات کے نتیجے میں ملک میں عوام سے مخلص ایک غیرتمند، ایماندار، مستحکم اور آئین کی پاسداری کرنے والی حکومت اوراسمبلیوں میں عوام، ملک اور جمہوریت کیلئے مثبت کردار ادا کرنے والی اپوزیشن قائم ہو جو اداروں کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ 2003 ء میں کمزور اداروں کی وجہ سے ہی سرکاری حکام نے معصوم عافیہ اور اس کے تین کمسن بچوںکو اٹھا کر امریکیوںکے حوالے کردیا تھا جو پہلے عافیہ اور اس کے بچوں کو غیرقانونی طور پر سرحد پار افغانستان اور بعد ازاں امریکہ لے گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عافیہ جس امریکی( کارس ویل) جیل میں قید ہے وہاں قیدیوں کو ہرماہ اپنے اہلخانہ سے وڈیو کانفرنس کی سہولت مہیا کی جاتی ہے مگر2 سال سے زائد عرصہ گذرگیا ہے ہمارا عافیہ سے ٹیلی فون پر ہونے والا رابطہ بھی منقطع کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ جب 5سال کی جبری گمشدگی کے بعدبرطانوی صحافی مریم ایوان ریڈلے کی کاوشوں سے عافیہ کی بگرام افغانستان کے امریکی عقوبت خانے میں موجودگی کی خبر منظر عام پر آئی تھی تو ملک میں آمریت کے باوجود عمران خان نے عافیہ کی بے گناہی اور وطن واپسی کے معاملہ پر انتہائی جراتمندانہ موقف اپنایا تھا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان سابقہ حکمرانوں سے مختلف ثابت ہوں گے اور اپنے انتخابی منشور میں موجود قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو واپس لانے کا وعدہ نہیں توڑیں گے۔ عافیہ کی فیملی دعا گو ہے کہ عمران خان کا نظام کی تبدیلی کا خواب پورا ہو اور پاکستان کے عوام کو ایسا نیا اور خوشحال پاکستان نصیب ہوجس میں قوم کی ہر بیٹی محفوظ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…