بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

متعدد حلقوں میں الیکشن منسوخ،آزاد امیدوار وں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت ،الیکشن کمیشن نے ڈیڈ لائن دیدی،ضمنی انتخابات کب ہونگے؟ بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار اپنی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے اجاری ہونے کے 3روزکے اندرکسی بھی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرٹی ایس کا نظام متاثر نہیں ہوگا ٗآرٹی ایس کی وجہ سے نتائج میں شفافیت آئیگی ٗغیر ملکی مبصرین مشاہدے کے لیے ہمیشہ خود درخواست کرتے ہیں ۔

بابر یعقوب نے کہا کہ غیر ملکی مبصرین کو کبھی انتخاب کے مشاہدے کی دعوت نہیں دی گئی جبکہ ضمنی انتخابات ایک ماہ میں ہونے کا امکان ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ ایک چینل نے نتیجہ پہلے دکھانے پر پیمرا سے معافی بھی مانگی ٗپیمرا نے مقررہ وقت سے پہلے رزلٹ دینے پر ان چینلز کو نوٹسز جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ پیمرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان چینلز کو روکا جائے جن چینلز نے مقررہ وقت سے پہلے نتائج دکھائے ان کا نوٹس لیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری بابر یعقوب فتح نے کہا ہے کہ انتخابات میں سب سے زیادہ اخراجات عملے کی تربیت میں ہوئے ٗ پاک فوج کو سیکیورٹی کی مد میں 9 ارب روپے ادا کیے گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابریعقوب نے کہا کہ پہلے بیلٹ پیپر کے لیے سستا کاغذ استعمال ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ مہنگا کاغذ استعمال ہوا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کو 10 روز کے اندر انتخابات میں اپنے اخراجات کی تفصیلات جمع کروانا ہوں گی۔انھوں نے واضح کیا کہ اپنے اخراجات کی تفصیلات جمع کروانے والے امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری ہو گا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ جن حلقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا وہاں کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کسی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے پہلے جانچ پڑتال کی جائے گی کہ متعلقہ حلقے میں خواتین کے دس فیصد ووٹ ڈالے گیے ہیں کہ نہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…