لاہور( این این آئی)25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے نظام میں مطلوبہ استعداد نہ ہونے کی نشاندہی بھی ہوئی جس کی وجہ سے ووٹروں خصوصاً فیملیوں کو شدید مشکلات درپیش رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق متعدد پولنگ سٹیشنز پر ووٹروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے شدید حبس کے موسم کے باوجود کسی بھی طرح کے انتظامات نہ کئے گئے
بلکہ ووٹروں کو پینے کا پانی تک بھی دستیاب نہ تھا ۔ انتہائی رش ہونے کے باوجود پولنگ کا عمل انتہائی سست روی کا شکار رہا جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں سے قطاروں میں کھڑے افراد شدید حبس کی وجہ سے بے حال نظر آئے ۔ رش اور پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے کئی فیملیاں اپنا ووٹ کاسٹ کئے بغیر واپس گھروں کو روانہ ہو گئیں ۔