ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

اب ایمپائر کی انگلی نہیں عوام کا انگوٹھا چلے گا،کل کیا ہونے جارہا ہے؟سابق وفاقی وزیر نے حیران کن پیش گوئی کردی

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ء فیصلہ کن معرکہ ہے عوام 25جو لائی کو ملک کے تابناک مستقبل کے لئے ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے نکلیں ہمارا مقابلہ ملکی ترقی وخوشحالی کے دشمنوں سے ہے مسلم لیگ (ن) اپنی شاندار کارکردگی کی بنا پر انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ۔

بدترین شکست مخالفین کا مقدر ہو گی پانچ سالوں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تباہ حال معیشت کو بحال کیا ، دہشت گردی اور بدترین توانا ئی کے بحران کا خاتمہ کرکے ملک میں امن بحال اور اندھیرے ختم کئے یونیورسٹیاں ، ہسپتال ،مو ٹر ویز، ہائی ویزبنانے کے ساتھ ساتھ ملک میں توانائی کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے سی پیک کا عظیم قومی منصوبہ جو کہ تیزی کے ساتھ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے اور سی پیک منصوبہ لانے کی سزا دی گئی ہے نوازشریف نے وطن واپس آکر ثابت کردیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کے لیڈر ہیں 25جولائی کو عوام مسلم لیگ(ن) کو کامیاب بنا کر عوامی عدالت میں نوازشریف کو سرخرو کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے آخری روز شرقپور شریف ، نارنگ منڈی ، مریدکے ، کوٹ عبدالمالک ، ونڈالہ دیال شاہ ، نظام پور ڈھاکہ ، فیروزوالہ میں جلسوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے الیکشن سے چند روز قبل مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو نا اہل کردیا گیا ہے جس سے الیکشن متنازع ہو نے کے امکانات کا خدشہ بڑھ گیا ہے لاڈلے کو آگے لانے کی کو ئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

پنجاب کے غیور عوام نے پی ٹی آئی کے جلسوں کا با ئیکاٹ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہالو ٹے اور لٹیرے ساتھ ملا کر الزام خان کونسا نیا پاکستان بنانے چلے ہیں اب ایمپائرکی ا نگلی نہیں عوام کا انگوٹھا چلے گا پی ٹی آئی کی قیادت نے ملک میں انتشار اور توڑ پھوڑ ،دھرنوں کی سیاست کرکے ملکی ترقی خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکائے مگر اس کے باوجود مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کیا اور ملک وقوم کا مستقبل روشن اور محفوظ بنایا ۔

رانا تنویرحسین نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے اور ایمپائرکی انگلی اٹھنے کا انتظار کرنے والوں کوعوام انتخابات میں نشان عبرت بنادینگے 25جولائی کو پورے ملک میں شیر دھاڑے گا مسلم لیگ(ن) مرکز اور صوبوں میں انشااللہ حکومت بنائے گی جیلیں اور گرفتاریاں ہماری قیادت اور کارکنوں کیلئے کو ئی نئی بات نہیں گرفتاریاں اور قید وبند کی صعوبتیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتی انشااللہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئینگے اور نواز شریف کو جیل سے با ہر لائینگے 25جولائی کو مخالفین کے گھروں میں صف ماتم بچھ جا ئے گی الیکشن 2018ء عمران خان کا آخری الیکشن ثابت ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…