ن لیگ کی جانب انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے دستاویزات دولت مشترکہ مبصر مشن کے حوالے، دستاویزات میں کیاکچھ ہے؟ مشاہد اور مریم اورنگزیب نے وفد کے سامنے الزامات کے انبار لگا دئیے

23  جولائی  2018

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات پا کستان کے لئے ناگزیر ہیں، مسلم لیگ (ن) کو انتخابی مہم کے لئے برابر مواقع اور سازگار ماحول فراہم نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامن ویلتھ کے 20 رکنی انتخابی مبصرین کے وفد کو انتخابات میں پری پول دھاندلی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ نائیجیریا کے سابق صدر دولت مشترکہ کے انتخابی مبصرین کے وفد کے سربراہ ہیں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)

کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں ۔مشاہد حسین نے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تین دستاویز ات دولت مشترکہ کے وفد کے حوالے کر دیں ،دستاویز میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے مقدمہ اور فیصلہ پر مبنی حقائق نامہ شامل ہیں ۔ اس کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کو یکساں مواقع نہ ملنے اور کارکنوں پر دہشتگردی کے مقدمات کی تفصیلات بھی دستاویزات میں شامل ہیں ۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ  انتخابی مہم کیلئے برابر مواقع اور سازگار ماحول فراہم نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…