لاہور( این این آئی )لیگی رہنما ممتاز خالد بھٹی کی جانب سے 2006ء میں مبینہ طو رپر صوبائی سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے دی جانے والی عمارت واپس لینے کی کوشش کی گئی ، آفس سیکرٹری کی درخواست پر تھانہ مسلم ٹاؤن نے قبضے کی کوشش اور توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق میاں برادران کے دور جلاوطنی میں لیگی رہنما ممتاز خالد نے اپنی ذاتی پراپرٹی بی 52 مسلم ٹاؤن کو پارٹی کی سرگرمیوں کے لئے تھی ۔
بتایا جارہا ہے کہ ممتاز خالد مبینہ طور پر مالی حالات خراب ہو نے اور پارٹی سے اختلافات کے باعث دفتر خالی کرا نے کیلئے گزشتہ روز مسلم ٹاؤن دفتر میں آئے اور دفتر خالی کرانے کی کوشش کی ۔ دوسری طرف تھانہ مسلم ٹاؤن نے آفس سیکرٹری سید سر فراز حیدر کی درخواست پر قبضہ کرنے کی کوشش، توڑ پھوڑ او ردیگر الزامات کے تحت ممتازخالد بھٹی ،محمد ریاض سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔