جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

فواد حسن فواد راولپنڈی صدر میں5ارب مالیت کے پلازہ کی منی ٹریل دینے میں ناکام، بھائیوں اور رشتہ داروں کی گرفتاری کا بھی امکان،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) کرپشن اور بریانتی پر نااہل ہوانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد راولپنڈی صدر میں کرپشن سے بنائے گئے پلازہ کی منی ٹریل نیب حکام کو دینے میں ناکام ہو گئے ہیں ، فواد حسن فواد نے بطور پرنسپل سیکرٹری راولپنڈی صدر میں بھائی کے نام پر پلازہ تعمیر کرایا تھا، جس کی مارکیٹ ویلیو5ارب روپے سے بھی زائد ہے،

نیب حکام نے گرفتار فواد حسن فواد سے اس پلازہ کی بابت منی ٹریل طلب کی تھی  لیکن منی ٹریل دینے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں ، ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ فواد حسن فواد نے سرکاری عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور ان کی مالیت اب اربوں روپے میں ہے، فواد حسن فواد کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار کر رکھا ہے لیکن جب اس کی سخت تحقیقات ہوئیں تو فواد نے راولپنڈی پلازہ کی حقیقت کے بارے میں بھی نیب حکام کو آگاہ کر دیا، نواز شریف کی ملی بھگت سے فواد حسن فواد نے 5سالہ دور حکومت میں بھاری کرپشن کی ہے اور دیگر سکینڈلز کے علاوہ فواد حسن فواد پر پلازہ سکینڈل بارے بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا اور یہ ریفرنس نیب جلد احتساب عدالت میں دائر ہو گا، اس حوالے سے فواد حسن فواد سے تمام متعلقہ تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں جب کہ اس سکینڈل میں فواد حسن فواد کے دیگر رشتہ داروں کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…