اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر میرے الزامات سچ ثابت ہوگئے تو ان فوجی افسروں کے خلاف کیا کروائی ہو گی ؟جسٹس شوکت عزیز صدیقی کھل کر بول پڑے،سنگین انتباہ کردیا

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف الزامات جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کمیشن بنانے کے لئے چیف جسٹس ثاقب نثار کو خط لکھ دیا آن لائن کو حاصل ہونے والی خط کی کاپی کے متن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپیل کی ہے کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانیوالے جج کی سربراہی میں کمیشن نہ بنایاجائیں کل اپنی تقریرمیں بغیرخوف کے موجودہ صورتحال پرحقائق بیان کیے ہیں۔

جن حقائق کی بات کی ان کی تصدیق کے لیے کمیشن بنایاجائے، اور ا گر یہ الزامات سچ ثابت ھو گئے تو ان فوجی افسروں کے خلاف کیا کروائی ہو گی۔خط میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی درخواست کا بھی زکر کیا گیا ہے۔جس پر چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لیا۔واضع رہے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے گزشتہ روز راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران قومی سلامتی کے اداروں پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف فیملی کے خلاف روسٹرم بنانے میں حساس ادارے نے ان کے چیف جسٹس کو اپروچ کیا۔مرضی کے بینچ بنا ئے جارہے ہیں۔پاک فوج اور حساس ادارے شریف فیملی کے خلاف مرضی کا فیصلہ لینا چاہتے تھے تاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو الیکشن سے پہلے رہائی نہ مل سکے۔جس کے بعد ملک بھر میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کی کوشیش کی گئی۔دوسری جانب حساس اداروں نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں دائر کرپشن ریفرنس کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ قریبی عزیز کی تعیناتی سمیت وزارت او اورسیز پاکستانی کے ذیلی ادارے میں طاہر کلیم صدیقی کی اربوں روپے کی کرپشن کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے کر وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا

فاضل جج کے قریبی عزیز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قانونی مشیر جوکہ لندن سے شریف فیملی کے ہمراہ واپس آئے ان سے بھی تحقیقات کی جائے گی۔ شریف فیملی کے بعد صدیقی خاندان کے خلاف کمیشن بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تاکہ عوام کے سامنے حقائق لائے جاسکے۔واضع رہے چسٹس شوکت عزیز صدیقی 2002کے جنرل الیکشن میں

ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں بھی حصہ لے چکے ہیں بطور امیدوار برائے قومی اسمبلی جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 12676ووٹ حاصل کیے تھے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے میڈیا کے سامنے سماعت کرنے کی اپیل کی واضح رہے 30جولائی کو سپریم کورٹ الزام لگانے والے جسٹس شوکت عزیز کے خلاف کرہشن ریفرنس کی سماعت ہوگی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…