پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاتی امرا ء کی سکیورٹی پر 360 کروڑ روپے خرچ ،شہباز شریف نے اپنے گھروں جنہیں کیمپ آفسسز ظاہر کیا گیا ان پر 570کروڑ روپے خرچ کئے ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے کہا ہے کہ شریف برادران ملک کو جس نہج پر چھوڑ کر گئے ہیں اب آ کر کیا کریں گے ، یہ کچھ نہیں کر سکتے ، لاہور نے پنجا ب اور پنجاب نے پورے پاکستان کا فیصلہ کرنا ہے ، ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ ہے کہ 1997-98میں جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز تھے تو پولیس کے ذریعے 870لوگوں کو قتل کرایا گیا ،پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کا انٹر ویوبھی سب کے سامنے ہے ،

عابد باکسر شہباز شریف کو بہت مہنگا پڑے گا ،اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو سب سے پہلے صحت او رتعلیم کا معیار بہتر کریں گے ،سرکاری تعلیمی ادارے سے پڑھا ہوا غریب کا بچہ بھی ڈاکٹر ، انجینئر اور وزیر اعظم بن سکے گا،خیبر پختوانخواہ میں کرپشن پر قابو پا کر دکھایا ہے او ریہی پلان پورے پاکستان کے لئے ہے ،ایک طرف ملک قرضوں پر چل رہا ہے جبکہ دوسری طرف دس سالوں میں جاتی امرا ء کی سکیورٹی پر 360 کروڑ روپے خرچ کر دئیے گئے،شہباز شریف نے اپنے گھروں جنہیں کیمپ آفسسز ظاہر کیا گیا ان پر دس سالوں میں 570کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں ٹھوکر نیاز ،رائے ونڈ اسٹیڈیم روڈ پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسے میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو پارٹی ترانوں پربھنگڑے ڈالتے ہوئے نعرے لگاتے رہے ۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختوانخواہ میں سب سے پہلے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا ، سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی حالت بدلی جس کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں سے ڈیڑھ لاکھ بچہ سرکاری سکولوں میں داخل ہوا ، قرآن مجید کی ترجمے کے ساتھ تعلیم دی گئی ، خیبر پختوانخواہ میں 75فیصد لوگوں کو مفت علاج کی سہولتیں میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو ٹھیک کیا اور کرپشن پر ساڑھے 6ہزار پولیس والوں کو نکالا گیا اور سزائیں دی گئیں ۔ پولیس کو غیر سیاسی کرنے سے جرائم کی شرح میں کمی ہوئی او روہ صوبہ جو دہشتگردی کی وجہ سے تباہ حال تھا وہاں امن آنے سے خوشحالی آئی ،خیبر پختوانخواہ میں غربت کی شرح22فیصدتھی جو 13فیصد پر آ گئی ہے ۔ پہلے لوگ خیبر پختوانخواہ جانے سے ڈرتے تھے لیکن اب سیاحت 100فیصد بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ

خیبر پختوانخواہ میں کرپشن پر قابو پا کر دکھایا ہے او ریہی پلان پورے پاکستان کے لئے ہے ،ہیلتھ کارڈ سکیم کو پورے پاکستان میں لے کر جائیں گے ، سرکاری سکولوں کی حالت اور تعلیمی معیار کو بہتر کریں گے جس سے ایک مزدور کے بچے کو بھی بہترین تعلیم ملے گی اور وہ بھی ڈاکٹر ، انجینئر اور وزیر اعظم بن سکے گا ۔ میں پولیس کو ٹھیک کر کے دکھاؤں گا اور پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کو سیاسی بنا کر تباہ کیا گیا ،

عابد باکسر جو سابق انسپکٹر ہے اس کا کہنا ہے کہ میں شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کو قتل کرتا تھا ۔ زمینوں پر قبضوں کے لئے پولیس کا استعمال کیاگیا اور اس کے لئے جھوٹے مقدمات درج کئے گئے اور بعض کو مروا بھی دیا گیا ۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق 1997-98ء میں جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز تھے تو اس وقت پولیس کے ذریعے 870لوگوں کو قتل کیا گیا ۔ جب کسی صوبے کا سربراہ ایسا کام کرائے گا تو

پولیس سے آپ کیا امید رکھتے ہیں وہ پولیس عوام کی کیا حفاظت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ خیبر پختوانخواہ میں ایک بھی مخالف کے خلاف جھوٹی ایف آئی درج نہیں کرائی بلکہ میرے اوپر نواز شریف اور شہباز شریف نے 32ایف آئی درج کر ادی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے لوگوں آپ نے پنجاب اور پنجاب نے پاکستان کا فیصلہ کرنا ہے ، یہ جنگ میں آپ کیلئے لڑ رہا ہوں آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ یہ ملک ایسے ہی چلنا ہے

یا ہم نے اپنی تقدیر بدلنی ہے ۔ حکمرانوں نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر نیچے آرہی ہے جس سے مہنگائی بڑھتی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران ملک کو جس نہج پر چھوڑ کر گئے ہیں اب مزید کیا کریں گے ، یہ کچھ نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کرانا ہے ، پی ٹی آئی کی مقبولیت کی وجہ سے سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ

پاکستان غیرملکی امدادسے پیروں پرکھڑا نہیں ہوگا،،ریاست اور اداروں کو مضبوط کریں گے،اداروں کو بہتربنا کر عوام پرپیسہ خرچ کریں گے،ریونیو بڑھانے والے ادارے ایف بی آر کو مضبوط کریں گے،کرپشن روکنے والے اداروں اور نیب کو مضبوط کریں گے ۔ا نہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 100 دن کاپلان ہے او راس پرعملدرآمد کر کے دکھائیں گے۔ تحریک انصا ف کے چےئرمین عمران خان نے کہاکہ سٹرکیں اور پل بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتے

بلکہ قانون کی حکمرانی سے قومیں ترقی کرتی ہیں ، 25جولائی کو پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد تبدیلی آئے گی ۔ عمران خان نے کہاکہ ہم نے خیبر پختوانخواہ میں سکولز ،کالجز اور یونیورسٹیاں بنانے کے ساتھ ساتھ 300چھوٹے ڈیمز بنائے جن سے 4لاکھ گھروں کو بجلی مل رہی ہے ۔اس مرتبہ پنجاب اور سندھ کے لوگ ہمارے ساتھ آئیں گے اور ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ پولیس کا غلط استعمال کرتے ہیں تو

پولیس خود غلط کام کرتی ہے،آج آپ پختونخواہ کی پولیس دیکھیں کیو نکہ عمران خان نے ان کے ذریعے کسی کو قتل نہیں کروایا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ نے ایم ایم اے اوراے این پی کو ایک ایک باری دی اور فارغ کر دیالیکن میں دعوی کرتا ہوں تحریک انصاف خیبر پختوانخواہ میں پہلے سے زیادہ اکثریت سے جیتے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وہاں 27 نئے ہسپتال بنائے جبکہ لاہور کا بجٹ پختونخواہ سے تین گناہ زیا دہ ہے ،ہم نے 59 نئے کالجز 10 نئی یونیورسٹیز بنائی ،

ایک یونیورسٹی آسٹریا سے لیکر آئے۔ شریف برادران بتائیں انہوں نے کتنے ہسپتال بنائے کہ شریف خاندان کے ایک فرد کا بھی پاکستان میں علاج ہو سکے۔ہم نے خواتین کے لیے پہلا کیڈٹ کالج بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک قرضوں پر چل رہا ہے جبکہ دوسری طرف دس سالوں میں جاتی امرا ء کی سکیورٹی پر 360 کروڑ روپے خرچ کر دئیے گئے،شہباز شریف نے اپنے گھروں جنہیں کیمپ آفسسز ظاہر کیا گیا ان پر دس سالوں میں 570کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں ۔

وزیراعظم ہاؤس میں 100کروڑ جبکہ نواز شریف نے بیرون ممالک دوروں پر بھی 100کروڑ روپے خرچ کئے گئے ۔ وہ ملک جس کا بچہ بچہ مقروض ہے او رملک چلانے کے لئے پیسے نہیں لیکن اپنی عیاشیوں پر خرچ کیا جارہا ہے ۔ رائیونڈ کے بادشاہوں کو اس پر ہی سزا ہونی چاہیے ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو ہم اس ملک کو 25 جولائی کے بعد دلدل سے نکال کر دکھائیں گے،25 کو اگر اللہ نے موقع دیا تو

سب سے پہلے ادارے ٹھیک کریں گے،پیسے اکٹھے کر کے قرضہ ختم کریں گے،ساری کوشش ہوگی کہ مظلوم طبقے کو اوپر اٹھائیں،جو ہم پچاس لاکھ گھر بنانے کی کوشش کریں گے اس سے روزگار بھی پیدا ہوگا،ہماری حکومت کی سب سے بڑی کوشش ہوگی کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی ملے،ہماری اقلیتیں برابری کے شہری حقوق رکھیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں میری کوشش ہے کہ اپنی زندگی کا سارا تجربہ جو دنیا میں نے دیکھی ہے میں وہ آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں،یہ جو شریف خاندان آپ کو سمجھانے کی کوشش کر تا ہے کہ سڑکیں بنانے سے ملک کی ترقی کرتا ہے یہ سراسر دھوکہ اور فراڈ ہے ۔تاریخ بتاتی ہے کہ حکومت کا طرز طریقہ ملک کے اداروں کو ٹھیک کرنے سے ہوتا ہے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…