جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

شہباز شریف نے نواز شریف کیساتھ وہی کیا جو یوسفؑ کے بھائیوں نے ان کیساتھ کیا تھا، اپنے ہی بھائی کو ڈبو دیا، ن لیگی قیادت ریلی لیکر ائیرپورٹ پر کیوں نہیں پہنچی، کیا فیصلہ کیا جا چکا تھا؟ خاتون صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہبازشریف نے نوازشریف کیساتھ برادرانِ یوسف والا کام کیا ،اپنے ہی بھائی کو ڈبو دیا، خواجہ آصف نے گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا کام کیا، ن لیگ والے اپنے ہی کارکنوں کو بیوقوف بناتے رہے، معروف خاتون اینکر سعدیہ افضال نے ن لیگ کی نواز شریف کے استقبال کیلئے ریلی ائیرپورٹ نہ پہنچنے کی وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نواز شریف کے

استقبال کیلئے لاہور میں نکالی جانیوالی ریلی تاحال میڈیا پر زیر بحث ہے اور ریلی ائیرپورٹ کیوں نہیں لے جائی جا سکی اس حوالے سے میڈیا میں ن لیگ کی قیادت خصوصاََ شہباز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ معروف خاتون اینکر سعدیہ افضال نے ن لیگ کی نواز شریف کے استقبال کیلئے ریلی ائیرپورٹ پر نہ پہنچنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے لندن سے ابوظہبی آنے کے بعد 9 گھنٹے وہاں قیام کیا تھا۔جب کہ اس کے بعد بھی تین گھنٹے فلائٹ تاخیر کا شکار رہی لیکن اس کے باوجود بھی شہباز شریف لاہور ائیرپورٹ نہ پہنچ پائے۔سعدیہ افضال کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کے ساتھ برادرانِ یوسف والا کام کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے ہی بھائی کو ڈبو دیا ہے۔جب کہ خواجہ آصف نے خود ہی اس بات کا انکشاف کر دیا تھا کہ ہم فیصلہ کر چکے تھے کہ ریلی کو ائیرپورٹ تک نہیں لے کر جانا۔ خواجہ آصف نے گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا کام کیا ہے، ن لیگ والے اپنی ہی کارکنوں کو بیوقوف بناتے رہے۔واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کے اعلان کے بعد لاہور ائیرپورٹ پر ان کے استقبال کیلئے لاہوری گیٹ سے لیکر ائیرپورٹ تک ایک ریلی کا انعقاد کیا تھا جس کی قیادت شہباز شریف اور ن لیگ کی سینئر قیادت کر رہی تھی ۔ اس موقع پر پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے بھی

امن و امان کے پیش نظر انتظامات کئے گئے تھے اور ن لیگ کی ریلی کو جو کہ اجازت کے بغیر نکالی گئی کو روکنے کیلئے راستوں پر رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں جس کو بنیاد بناتے ہوئے ن لیگ کی قیادت نے ریلی کے ائیرپورٹ نہ پہنچنے کا تمام ملبہ نگران حکومت پر ڈالنے کی کوشش کی تھی تاہم ریلی کے ائیرپورٹ نہ پہنچنے کے حوالے سے خواجہ آصف کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ کی قیادت پہلے ہی یہ فیصلہ کر چکی تھی کہ ریلی ائیرپورٹ تک نہیں لے کر جانی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…