پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں25جولائی کے عام انتخابات میں ایک مسکراہٹ اور غصے کا فیصلہ کن کردار،نظام حکومت توتبدیل ہو سکتا ہے لیکن ۔۔! نیویارک ٹائمز کی تفصیلی رپورٹ ، حیرت انگیزانکشافات

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)  معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان میں 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں نظام حکومت تو تبدیل ہو سکتا ہے تاہم سرداری نظام کی معاونت سے تشکیل پانے والا اقتدار کاڈھانچہ تبدیل نہیں ہو گا،دیہی علاقوں کے لوگ ووٹ دینے کا فیصلہ صرف سردار کی ایک مسکراہٹ یا اس کے غصے کو دیکھ کر کرتے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی جانب سے پیر کو شائع کئے جانے والے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دیہی علاقے جو کہ انتخابی سیاسی میں گہرا اثر رکھتے ہیں ان علاقوں میں جمہوریت اور سیاسی کے معنی مختلف ہیں،لاہور سے اوکاڑہ کی جانب صرف 3 گھنٹوں کے سفر کے بعد سیاسی مذاکرے، شہروں میں موجود انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات اپنے اختتام کو پہنچ جاتی ہیں، دیہاتوں میں لوگ نہ ختم ہونے والی غربت کا سامنا کرتے ہیں اور ایک مزدور کی طرح کام کرتے ہوئے اپنا دن گزارتے ہیں، دیہی علاقوں میں موجود عوام کے پاس سیاسی نظریوں اور بیانیے پر سوچ بچار کیلئے وقت نہیں ہے، دیہی علاقوں کے لوگ ووٹ دینے کا فیصلہ صرف سردار کی ایک مسکراہٹ یا اس کے غصے کو دیکھ کر کرتے ہیں، دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے یہی طاقت کے توازن کو متعین کرتا ہے،دیہی علاقوں میں جمہوریت کے معنی ٹی وی اینکرز کی نظروں سے ہمیشہ اوجھل رہتے ہیں۔پاکستان کے دیہی علاقوں میں جمہوریت ایک خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے، آئندہ عام انتخابات ملک میں وفاقی حکومت کو تبدیل تو کر سکتے ہیں تاہم سرداروں کی معاونت سے تشکیل پانے والا اقتدار کا نظام کبھی تبدیل نہیں ہوسکے گا، ان علاقوں کے سردار نئے حکمرانوں کے ساتھ اپنی وفاداریوں کا اظہار کرتے ہیں اور پھر دیہاتیوں کو دوبارہ سے دبانے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…