جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری، ن لیگ نے نواز شریف کے جیل جانے کے بعد بڑا مطالبہ کرتے ہوئے عدلیہ کو امتحان میں ڈال دیا

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواست مسترد کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔خواجہ حارث کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ اور گلف اسٹیل ملز سے متعلق عدالت اپنا فیصلہ سنا چکی ہے جب کہ دیگر دو ریفرنسز میں بھی یہ چیزیں مشترکہ ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے جج ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کا فیصلہ سنا چکے ہیں اس لیے قانون کا تقاضا ہے کہ دیگر ریفرنسز کسی اور عدالت کو

منتقل کیے جائیں۔واضح رہے کہ میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں جب کہ تینوں کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جاچکا ہے۔ یاد رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں اس عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے فلیگ شپ اور العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔نوازشریف نے درخواست میں دونوں ریفرنسز کی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی تھی جسے مسترد کردیا گیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…