ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف واویلا مچانے والی تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت خودکیا گل کھلاتی رہی؟چھوٹے سے صوبے پر کتنے سو ارب قرضے کا بوجھ ڈال دیا، فضل الرحمن کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ نواز کی حکومت نے قرضے بڑھا دیے اس بات کو تسلیم کرتا ہوںمگر ملک کو قرضے تلے دبانے کا واویلا کرنیوالوں کی اپنی حکومت نےایک چھوٹے صوبے خیبرپختونخوا میں 5سالوں میں ساڑھے3سو ارب کاغیر ملکی قرضہ لیا، فضل الرحمن کا گزشتہ رات کراچی میں مجلس عمل کے عظیم الشان جلسہ سے خطاب، نگران حکومت پر بھی کڑی تنقید۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی مسلم لیگ نواز کی حکومت نے قرضے بڑھا دیے اس بات کو تسلیم کرتا ہوںمگر ملک کو قرضے تلے دبانے کا واویلا کرنیوالوں کی اپنی حکومت نےایک چھوٹے صوبے خیبرپختونخوا میں 5سالوں میں ساڑھے3سو ارب کاغیر ملکی قرضہ لیا۔کراچی کے باغ جناح میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی بینک اور آئی ایم ایف کےمقروض ہیں جبکہ قرضوں کی ادائیگی کانظام موجودنہیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ ایک حکمران نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے قرضےبڑھادیے، تسلیم کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایم ایم اے کی حکومت نے قرضہ 80 ارب روپے سے کم کردیا تھا جبکہ اس کی واپسی کی صلاحیت بھی صوبے نے خود پیدا کردی تھی۔ایم ایم اے رہنما نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا میں حکومت نے ساڑھے3سو ارب کا قرضہ چھوٹے سے صوبےپر لاد دیا اور یہ دعوےتبدیلی کےکرتےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے سود پر قرضے کی شرح ڈھائی فیصد بڑھا دی ہے، اگر سیاسی حکومت ہوتی تو لوگ آسمان سر پر اٹھا لیتے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے اسٹیٹ بینک کے افتتاحی اجلاس میں جو تقریر کی وہ آج بھی ریکارڈ پرہے، انہوں نے تقریر میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت اسلامی تعلیمات پرمبنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت تباہ ہوگئی ہے جبکہ بھارت آبی جارحیت کا مرتکب ہورہا ہے اور ہمارے دریاؤں پر ڈیم بنارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…