ٹیکسلا (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عوام امیدوارکی کارکردگی دیکھ کرووٹ دینے کا فیصلہ کریں، عوام کیلئے میری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،ن خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار ٹیکسلا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام امیدوار کی کارکردگی دیکھ کر ووٹ دینے کا فیصلہ کریں کہ آپ کی ووٹ کی پرچی کا اصل کون حقدار ہے، اللہ کا بھی حکم ہے کہ امانتیں ایماندار لوگوں کے سپرد کرو،چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور میں اسکول کے زمانے سے دوست ہیں، عمران خان نے کیا کہا اس میں نہیں جانا چاہتا، عمران خان نے مجھے کہا جتنے چاہیں ٹکٹ لے لو،انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے میری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، جو حلقہ میرا نہیں تھا وہاں بھی میں نے کام کرایا ہے، اپنے حلقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کرائے ہیں، اپنے حلقے میں ن لیگ کے نہیں بلکہ پاکستان کے پیسوں سے کام کرایا، لوگ 70سال سے باتوں سے ٹرخاتے رہے ہیں،چوہدری نثار نے نواز لیگ کے حوالے سے کہا کہ مجھے کہا گیا ٹکٹ کیلئے درخواست دے دیں، میں ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں دیتا، کیونکہ میں تھوک کر چاٹنے والا نہیں ہوں۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عوام امیدوارکی کارکردگی دیکھ کرووٹ دینے کا فیصلہ کریں، عوام کیلئے میری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،ن خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار ٹیکسلا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام امیدوار کی کارکردگی دیکھ کر ووٹ دینے کا فیصلہ کریں کہ آپ کی ووٹ کی پرچی کا اصل کون حقدار ہے، اللہ کا بھی حکم ہے کہ امانتیں ایماندار لوگوں کے سپرد کرو