سرگودھا(نیوز ڈیسک) ضلع سرگودھا میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے پنجاب حکومت سے رینجرز کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق آر پی او سرگودھا نے آئی جی پولیس پنجاب کو اس ضمن میں درخواست دی ہے کہ سرگودھا میں امن وامان قائم رکھنے اور کسی بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظر پولیس کی کم نفری کے باعث رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کا کہا
ہے، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے، کہ سرگودھا کے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں حساس اداروں کی جانب سے نشان دہی کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں کسی بھی وقت تصادم کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے بلخصوص 25 جولائی کو حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے علاوہ رینجرز کو تعینات کیا جائے جس پر آر پی او سرگودھا نے آئی جی پولیس پنجاب کو درخواست کی ہے کہ پولنگ کے روز سرگودھا میں رینجرز کی تعیناتی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔